دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)
میں چھیڑچھاڑ کا سوال ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا
کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں پہنچانا چاہتا ہے ، اس
لئے
ای وی ایم میں گڑبڑی کے سلسلے میں کوئی بات نہیں سن رہا ہے۔مسٹر کیجری وال نے ای وی ایم مشینوں میں مبینہ گڑبڑی کے سلسلے میں اپنے الزام آج پھر دہرائے۔انہوں نے کہاکہ تینوں کارپوریشنوں کے الیکشن دہلی کی ای وی ایم سے کیوں نہیں کرائے جا رہے۔